کے الیکٹرک نے سال 2016کے مالیاتی نتائج کا اعلان کردیا جس میں 15.6فیصد منافع ظاہر کیا گیا ہے
جمعرات 10 اگست 2017 15:03
(جاری ہے)
ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن میں مجموعی طور پر بہتری کے نتائج زائد بجلی کے یونٹس کی فراہمی سے منسلک ہیں جو کہ مالی سال 2015کے 16,111 GWHکے مقابلے میں مالی سال 2016میں 16,545ہوگئے۔
جس کی وجہ سے ادارے کی EBITDAمیں 28.1فیصد تک بہتری نظر آئی۔کے ا لیکٹر کے تمام انتظامی امور میں بہتری کا اعتراف کرتے ہوئے بورڈ کی جانب سے کسی بھی قسم کا ڈیوڈنڈ دینے کے بجائے منافع کودوبارہ سے کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گزشتہ مالی سال کے دوران ادارے کی طرف سے بجلی کی پیداوار ، ترسیل اور ڈسٹری بیوشن پر 26ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔ بجلی کی طلب اور رسد کے درمیان موجود فرق کو کم کرنے کیلیے بورڈ نے مزید بجلی کے پیداواری منصوبوں، ترسیلی نظام اور ڈسٹری بیوشن میں مزید سرمایہ کاری کی اہمیت پر زور دیا۔ اس بات کو مد نگاہ رکھتے ہوئے شیئر ہولڈرز کو ڈیوڈنڈ دینے کے بجائے منافع کو دوبارہ سے کاروبار میں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈ ممبران سمجھتے ہیں کہ کمپنی کی بہتر کاکردگی اور مناسب منافع کے حصول کے سلسلے میں 2017کیلیے متعین کردہ ملٹی ایئر ٹیرف کا قابل عمل ہو نا نہایت اہم ہے جبکہ اس حوالے سے نیپرا کا فیصلہ آنا ابھی باقی ہے ۔کے الیکٹرک کے سی ای او طیب ترین کے مطابق ’’ادارے کے مالیاتی نتائج کے الیکٹرک کی مستحکم اور بہتر کارکردگی کو ظاہر کرتے ہیں ۔ نجکاری کے شعبے میں پاور سیکٹر سے منسلک کے الیکٹرک ایک کامیاب مثال کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہے۔ ادارے کے EPSاور EBITDAمیں شاندار بہتری سسٹم میں سرمایہ کاری کے تسلسل ، بجلی کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ ساتھ صارفین کو بہتر خدمات کی سرانجام دہی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہم انفرااسٹرکچر میں مزید بہتری کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے صارفین کو بہتر خدمات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہیں‘‘۔ادارہ کراچی کے 25لاکھ صارفین اور شہر کے مضافاتی علاقوں کو بجلی کی بہتر سے بہتر سہولیات مہیا کرنے کیلیے پرعزم ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا
-
بزنس فیسیلی ٹیشن سینٹر کو کامیاب بنانےکے لئے ہر ممکن تعاون کریں گے، قائم مقام صدرفیصل آباد چیمبر
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.