ساہیوال، ڈاکو پٹرول پمپ کیشیئر سے 2لاکھ سے زائد چھین کر فرار

جمعرات 10 اگست 2017 23:22

ساہیوال، ڈاکو پٹرول پمپ کیشیئر سے 2لاکھ سے زائد چھین کر فرار
ساہیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2017ء) ڈاکوئوں نے پٹرول پمپ کے کیشیئر سے 2لاکھ روپے سے زائد چھین لئے جبکہ مزاحمت پر فائرنگ کرکے 3افراد کو زخمی کردیا ، تفصیلا ت کے مطابق جی ٹی روڈ پرغربی بائی پاس کے قریب پٹرول پمپ پر رات کے وقت دونامعلوم موٹرسائیکل سوارآئے اور موٹرسائیکل میں پٹرول ڈلوانے لگے ، اسی دوران ملزمان نے کیشیئر سے نقدی 2لاکھ 75ہزارروپے چھین لئے تو سکیورٹی گارڈ اور کیشیئر نے ایک ملزم کو قابو کرکے پسٹل چھین لیا جبکہ مزاحمت پر ملزمان نے 12بور بندوق سے فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :