ْ متحدہ عرب امارات میں آئندہ 3 روز کے دوران شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات

جمعہ 11 اگست 2017 14:25

ْ متحدہ عرب امارات میں آئندہ 3 روز کے دوران شدید گرمی پڑنے کا امکان ..
ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2017ء) متحدہ عرب امارات ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے ۔ جمعہ کو اماراتی میڈیا نے محکمہ مو سمیات کے حوالہ سے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں آئندہ 3 روز کے دوران شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے جبکہ امارات کے جنوبی اورمشرقی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے یہ امر قابل ذکر ہے امارات کے بعض صحرائی علاقوں میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ہونے کے باوجود گرمی کی شدت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زائد درجہ کی محسوس ہوتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :