عوام کی بے لوث خدمت مخلوط حکومت کی اولین ترجیح ہے،عنایت اللہ
پشاور سمیت مردان، مینگورہ، دیر اور صوابی میں نئے جنرل بس سٹینڈقائم کئے جائینگے، وزیر بلدیات کے پی کے
جمعہ 11 اگست 2017 18:45
(جاری ہے)
سینئر وزیر عنایت اللہ نے کہا کہ ٹی ایم ایز کے شفاف نیلامی میں 1.5 ارب روپے سے 4 ارب روپے تک اضافہ ہوا ہے اور ٹی ایم ایز کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت نے سزا و جزا کا عمل شروع کر دیا ہے جبکہ اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے آفیسر و اہلکاروں کو تعریفی اسناد و نقد انعامات دئیے جائیں گے۔
انہوںنے کہا کہ پشاور سمیت مردان، مینگورہ، دیر اور صوابی میں نئے جنرل بس سٹینڈقائم کئے جائینگے جس کے لئے اربوں روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں 800 کنال اراضی پر جدید بس سٹینڈ تعمیر کرینگے جس میںمسافروں کیلئے ضروری سہولیات میسر ہونگی۔ عنایت اللہ نے کہا کہ صوبے کے بڑے شہروں میں آبنوشی اور نکاس آب کے نظام کو درست کرنے کے علاوہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی تیار کرکے اس پر عمل در آمد شروع کر دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میں2 بڑے نکاسی آب کے منصوبے شروع کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین کارکردگی اور شفافیت کی وجہ سے محکمہ بلدیات پر عوام کا اعتماد بحال ہو گیا ہے کیونکہ ہماری سیاست کا محور عوام کی بلا امتیاز و بے لوث خدمت ہے اور صوبے کے وسائل کا ایک ایک روپیہ عوام پر خرچ کرنا ہے مگر عوام کو بھی چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات و پالیسیوں کو بر وقت پائے تکمیل تک پہنچانے کیلئے اپنے ذمے واجب الادا ٹیکس ادا کریں تا کہ خدمات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.