ْکراچی ،نائن زیرو سے دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت 26اگست تک ملتوی

ہفتہ 12 اگست 2017 15:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سی26دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحہ کی برآمدگی سے متعلق سماعت 26اگست تک ملتوی کردی۔ہفتہ کو کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکزسے 26 دہشت گردوں اور اسلحہ برآمدگی سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

مقدمات میں سزا موت کے مجرم فیصل موٹا، عبید کے ٹو،عامر سرپھٹا،عامر تیلی سمیت 26ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث سماعت 24 اگست تک ملتوی ہوگئی۔ رینجرز پراسیکیوٹر کے مطابق عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے برآمد ہونے والا دو سو پچاس سے زائد مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد ہواتھا۔ ایم کیوایم کے مرکز سے برآمد ہونے والے سے نیٹو فورسز کے زیر استعمال ہونے والا اسلحہ بھی شامل تھا۔ ملزمان کو 11 مارچ دو ہزار پندرہ ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :