پاکستان ایک خطہ زمین کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ کا نام ہے ،حافظ نعیم الرحمن
سیکولر اور مغربی لابی ملک کے اسلامی نظر یاتی تشخص کو ختم کر نے کی سازش کر رہی ہے ،ْعوام کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے شہر بھر میں متعدد مقامات پر جشن یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی گئی ،ْفلوٹ گشت چلتے رہے
اتوار 13 اگست 2017 21:40
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اورنگی ٹاؤن میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
شہر بھر میں متعدد مقامات پر جشن یوم آزادی کے سلسلے میں پرچم کشائی کی گئی جبکہ شہر بھر میں یو م آزادی کے حوالے سے فلوٹ گشت کرتے رہے جس میں قومی ترانے چلائے گئے ۔حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ آج سے 70سال قبل برصغیر کے مسلمانوں نے آزادی کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں اور ایک آزاد خود مختار اسلامی ریاست بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر کیا لیکن وقت کے حکمران سیکولر اور لادینی جذبے کے تحت آزادی کے مقصد کو کھوکھلا کررہے ہیں ، ملک میں ہر طرف دہشت گردی ، کرپشن ، بھوک ، افلاس ، غربت اور ناخواندگی جیسے بحرانوں نے جنم لیا ہے اور ہمارے اسلاف کی قربانیوں کے ساتھ مذاق کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور آزادی بہت بڑی نعمت ہے ۔برصغیر کے مسلمانوں نے تحریک پاکستان میں لازوال قر بانیاں دیں ۔پاکستان ایک نظر یاتی مملکت ہے ۔کشمیری عوام کی جدو جہد تکمیل پاکستان کی جدو جہد ہے ۔سیکولر اور مغربی لابی ملک کے اسلامی نظر یاتی تشخص کو ختم کر نے کی سازش کر رہی ہے جسے عوام کسی صورت کامیاب نہیں ہو نے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کو کمزور اور غیر مستحکم کر نے کے لیے جو سازشیں کر رہے ہیں اپنے اتحاد و یکجہتی سے ان سازشوں کو ناکام بنا ئیں گے ۔یوم آزادی کے مو قع پر ہم اس بات کا بھی عہد کریں کہ پاکستان کو اس کے قیام کے مقاصد سے ہم آہنگ کر نے کی جدو جہد کریں گے اور پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک فلاحی اور اسلامی ریاست بنائیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کی جنگ: امریکی بموں سے فلسطینی ہلاکتیں ہوئیں، بائیڈن
-
چیئرمین ایف بی آر کو زیر التواءٹیکس مقدمات پر اٹارنی جنرل آفس نے تجاویز ارسال کر دیں
-
ہمارا معاشرہ ٹرانس جینڈر افراد کے ساتھ کیا سلوک روا رکھتا ہے؟
-
پاکستان کی غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت، مقبوضہ فلسطینی علاقے میں بچوں اور عورتوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ
-
چینی کمپنیاں پاکستان میں پاور سیکٹر کو درپیش ٹرانسمیشن نقصانات بارے تکنیکی اور اختراعی اقدامات لینے میں مدد فراہم کریں،احسن اقبال
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججوں کیخلاف سوشل میڈیا مہم، توہین عدالت کی کارروائی کیلئے کیس سماعت کیلئے مقرر
-
ای ڈاٹ کو کے وفد کا پی ٹی اے کا دورہ
-
9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن ہے،خواجہ رمیض حسن
-
افغان انتظامیہ افغانستان کی سرزمین پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ کرے،ترجمان دفتر خارجہ
-
’عوام کے ٹیکس کا پیسہ ذاتی تشہیر پر استعمال نہ ہو‘
-
ضلع جہلم میں زیر تعمیر ٹراما سینٹر ز ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال جہلم اور بنیادی مرکز صحت ٹوبہ کی جلد تکمیل کے لیے 35 ملین کے فنڈز جاری کر دیے جائیں گے۔ سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب
-
لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر انٹرنیشنل بریفنگ ایریا میں دھواں بھر جانے کے بعد صورتحال بتدریج معمول پر آرہی ہے ، ترجمان سی اے اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.