کاشتکارشلجم کی قسم اگیتا پرل ٹاپ کی کاشت اگست میں مکمل کرلیں ،ماہرین زراعت

منگل 15 اگست 2017 18:01

عارفوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ شلجم کی قسم اگیتا پرل ٹاپ کی کاشت رواں ماہ اگست میں مکمل کرلیں شلجم کی زیادہ پیداوار لینے کیلئے کھیت کاہموارہونا بہت ضروری ہے کیونکہ نیچی جگہ پر زیادہ اور اونچی جگہ پر کم پانی بیچ کے اگائو بڑھوتری اور پیداوار پر برااثر ڈالتا ہے ۔