پاکستان اور اداروں کے خلاف بیانات اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں،وسیم احمد

کراچی میں ایک بارپھر نادیدہ قوتیں ملک دشمن عناصر کی حمایت اور سپورٹ کیلئے مختلف شکلوں میں میدان میں آگئی ہیں،جوائنٹ سیکریٹری مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان)

منگل 15 اگست 2017 22:45

پاکستان اور اداروں کے خلاف بیانات اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2017ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کے جوائنٹ سیکریٹری وسیم احمد نے کہاکہ آفاق احمد کی جدوجہد کا مقصدمہاجر قوم کے بہتر اور محفوظ مستقبل کیلئے ان اقدامات کویقینی بنانا ہے جو نہ صرف اس شہر کیلئے امن وترقی کا باعث بنے بلکہ تمام ملک کوامن و سکون کا گہوارہ بنانے میں مددگار ثابت ہو،جبکہ پاکستان مخالف پالیسیوں پر عمل پیراہ قوتوں کے چہروں سے پردہ چاک کر کے عوام کے سامنے لانااولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وسیم احمد نے تنظیمی سرگرمیوں میں اضافے اور عوام سے جاری رابطہ مہم کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن کا دورہ کیا اور کار کنان سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور یہاں کے اداروں کے خلاف بیانات اور دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے والے ملک اور قوم کے دشمن ہیں جبکہ پاکستانی پرچم نذرِآتش کرنے کا سانحہ ناقابل معافی جرم ہے جس نے نہ صرف تمام قوم کو آبدیدہ کردیا ہے بلکہ دنیا بھر میں جگ ہنسائی کا باعث بن رہا ہے ،جنکے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میںلائی جائے۔

(جاری ہے)

وسیم احمد نے کہا کہ ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ا فرا د ا ور انکے حق میںوال چاکنگ اور نعروں کی صدا بلند کرنے والے بھی انکے جرائم میں شراکت دار ہیں ،جنکے خلاف پختہ ثبوت ہونے کے باوجود ایکشن لینے کے بجائے نام تبدیل کرواکر قوم پر مسلط کرنے کیلئے نئے نئے اتحاد بنائے جارہے ہیں جو ملک و قوم کیلئے نقصان کا باعث ؓبن رہاہے۔وسیم احمد نے کہاکہ مہاجر قومی موومنٹ ہر اس اقدام کی سختی سے مذمت کرتی آئی ہے، جن سے براہِ راست نقصان ملک اور قوم کو پہنچ رہا ہے، جبکہ مہاجر قوم ملک کے خلاف کی جانے والی ہر سازش میں اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے،اور اپنے ملک اور قوم کے دفاع کیلئے کسی بھی حد تک جانے سے دریغ نہیں کریگی۔

وسیم احمد نے کہا کہ شہر میں ایک بارپھر نادیدہ قوتیں ملک دشمن عناصر کی حمایت اور سپورٹ کیلئے مختلف شکلوں میں میدان میں آگئی ہیں ، جسکی واضح مثال شہر بھر میں ہونے والی وال چاکنگ سے بخوبی لگایاجاسکتا ہے،ہم قانون نافظ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں ،ملک مخالف سرگرمیوں کا حصہ بننے والے افراد سے سختی سے نمٹا جائے اور قانون کے مطابق سزا کا تعین کیا جائے۔#

متعلقہ عنوان :