لاہور ،ْسی آئی اے پولیس کی کارروائی ڈکیتی ، راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث عزیزی ڈکیت گینگ کی3 ملزم گرفتار

منگل 15 اگست 2017 22:53

لاہور ،ْسی آئی اے پولیس کی کارروائی ڈکیتی ، راہزنی کی درجنوں وارداتوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2017ء) سی آئی اے اقبال ٹائون پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث عزیزی ڈکیت گینگ کی3 ملزموں کو گرفتار کر کے ان کی نشاندہی پر شہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں کے دوران لوٹا ہوالاکھوں روپے مالیت کا مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہورکیپٹن (ر) محمد امین وینس نے شہر میں سٹریٹ کرائم اور ہائوس رابری کی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی کو ان وارداتوںمیں ملوث ملزموں کی گرفتاری کا حکم دیا۔

جس کے تحت سی آئی اے کی سپیشل پولیس ٹیمیں شہر بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سر گرم عمل ہیں۔ایس پی سی آئی اے طارق الٰہی مستوئی کی تشکیل کر دہ پولیس ٹیم نے ڈی ایس پی سی آئی اے اقبال ٹائون خالد محمود فاروقی کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مختلف خفیہ معلومات کی روشنی میںعزیزی ڈکیت گینگ کے سرغنہ عزیز عرف عزیزی اور اس کے 2ساتھیوںجنید اور فاروق احمد کو گرفتار کر کے ان سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، موبائل فونز اور ناجائز اسلحہ برآمد کیاہے ۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان نے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اور راہزنی کی درجنوں مزید وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جو اس قبل بھی ڈکیتی اور راہزنی کے متعددمقدمات میں جیل جا چکے ہیں اور جیل سے رہا ہوتے ہی نیا گینگ تشکیل دے کر دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے ہیں ۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سلطان چوہدری نے ڈاکوئوں اور راہزنوں کے گروہ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کے لئے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :