’’کپاس کی پیداوار بڑھائو معیشت بچائو ‘‘کے موضوع پر سیمینار کل ہو گا

منگل 15 اگست 2017 23:27

ملتان ۔15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء)محکمہ زراعت پنجاب،پی سی پی اے اور پاکستان کسان اتحادکے مشترکہ تعاون سے ’’کپاس کی پیداوار بڑھائو معیشت بچائو ‘‘کے موضوع پر ایک سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ سیمینار 17 اگست بروز جمعرات 10:00 بجے صبح شاہجہان بینکوئیٹ ہال نور محل روڈ بہاولپور میں منعقد ہوگا،اس موقع پر سینیٹر چوہدری سعود مجید مشیر وزیر اعظم مہمان خصوصی ، سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود مہمان اعزاز جبکہ محمد نعیم اختر خان بھابھہ وزیر زراعت پنجاب صدارت کے فرائض سرانجام دیں گے ، اس سلسلہ میں محکمہ زراعت اور پی سی پی کی جانب سے سیمینار میں شرکت کیلئے 1200 سے زائد کپاس کے کاشتکاروں کو دعوت نامے ارسال کردئیے گئے ہیں، سیمینار میں ماہرین کپاس کے کاشتکاروں میں گلابی سنڈی اور سفید مکھی کے تدارک کے سلسلہ میں تدابیر بارے آگاہی فراہم کریں گے۔