کپاس کو کیڑوں سے محفوظ بنانے کیلئے نجی شعبے کا تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ

منگل 15 اگست 2017 23:27

ملتان ۔15اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2017ء) محکمہ زراعت نے کپاس کو سفید مکھی اور دیگر کیڑوں سے محفوظ بنانے کیلئے نجی شعبے کا بھی تعاون حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، نجی شعبے کے تعاون سے جدید تکنیکی تدابیر اور تحقیقات پر مبنی لائحہ عمل کو اپناتے ہوئے کپاس کو مہلک کیڑوں سے بچانے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، اس حوالے سے محکمہ زراعت اور نجی شعبے کے درمیان ہونے والی نشست میں طے پایا ہے کہ کپاس کو خطرناک کیڑوں سے محفوظ بنانے کیلئے اور کسان کو اس کی محنت کا ثمر دلانے کیلئے ہر سطح پر اقدامات کئے جائیں گے، اجلاس میں پاکستان کراپ پروٹیکشن ایسوسی ایشن کے نمائندے ڈاکٹر شکیل احمد، ایگزیکٹو ڈائریکٹر کراپ لائف پاکستان ڈاکٹر محمد افضل محکمہ زراعت کے چوہدری خالد محمود، ڈاکٹر ریاض حسین و دیگر نے شرکت کی۔