امریکا کے فرنیچرتیارکنندگان کا اعلیٰ سطح کا وفد 21اگست سے پاکستان کا پانچ روزہ دورہ کریگا
فرنیچر کی صنعت میں مشترکہ سرمایہ کاری اورپاکستان اورامریکا کے درمیان موجودہ تجارتی رابطوں کے فروغ کے امکانات کا جائزہ لیں گے
جمعرات 17 اگست 2017 19:25
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ہاتھوں سے بنائے ہوئے فرنیچر کی صنعت میں مشترکہ سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہرکرنے والے تیارکنندگان وسرمایہ کاروں کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی گئی اوراس دوران پاکستان فرنیچرکونسل کی جانب سے انہیں تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہاکہ امریکی وفد میں معروف امریکی فرنیچر تیارکرنے والی کمپنی ایشلے فرنیچرانڈسٹری کے بلال ساگلام اورمس گائیزم سیگڈیم بھی شامل ہیں جو پاکستانی فرنیچرتیارکنندگان سے ون ٹو ون ملاقاتوں کے علاوہ کھڑیانوالہ میں فرنیچرکی فیکٹری کا دورہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بزنس ٹو بزنس ملاقاتوں کے علاوہ امریکی وفد کے اعزازمیں کونسل کی جانب سے استقبالیہ بھی دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ایشلے فرنیچرانڈسٹری عالمی شہرت یافتہ برانڈ ہے ، اس کا سالانہ منافع4.6 ارب ڈالر ہے اور دنیابھر میں اس کے 26 ہزار ملازمین کام کررہے ہیں، پاکستان کیلئے یہ ایک اعزازکی بات ہے کہ ایک بڑی امریکی کمپنی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکررہی ہے۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ دنیابھر میں فرنیچرکی صنعت کا سالانہ حجم 23.2ارب ڈالر کے لگ بھگ ہے جس میں 77فیصد لکڑی سے بنے فرنیچر کا حصہ ہے، اس وقت فرنیچر کی برآمدات میں اٹلی سرفہرست ہے جبکہ جرمنی اور کینیڈا بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ امریکا دنیا میں فرنیچر کی درآمدات کے حوالے سے سرفہرست ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان فرنیچر انڈسٹری میں ممتاز مقام رکھتاہے تاہم استعداد کے مقابلے میں ہماری برآمدات بہت کم ہیں اورضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی فرنیچرکیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اس وقت پاکستانی فرنیچرکی سالانہ برآمدات 8سے لیکر 12ملین ڈالر تک ہیں جو استعداد سے بہت ہی کم ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکی وفد کے دورے کے دوران ایشلے اور پاکستانی برانڈ چین ون کے درمیان مفاہمت کی ایک دستاویزپر دستخط ہوں گے،اس سمجوتے سے دوطرفہ تجارت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ ماہرین اورمشینری کے تبادلے اور استعدادکارمیں بہتری آئے گیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.