کوئٹہ،حاجی فتح خان بیان زئی نے کلکٹر ڈاکٹر سعید خان جدون کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر گولڈ میڈل پہنادیا

جمعرات 17 اگست 2017 23:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2017ء) پاک ایران انٹرنیشنل ٹرانسپورٹر حاجی فتح خان بیان زئی نے ماڈل کلکٹر کسٹم کوئٹہ کے کلکٹر ڈاکٹر سعید خان جدون کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر نے پر گولڈ میڈل پہنادیااس موقع پر کسٹم کے دیگر آفیسران بھی موجود تھے کلکٹر کسٹم ڈاکٹر سعید خان جدون نے کہا ہے کہ انہوں نے کوئٹہ میں ماڈل کلکٹر کسٹم کوئٹہ کے کلکٹر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے ٹرانسپورٹروں ، بزنس کمیونٹی ، تاجر برادری کے ساتھ مل کر انہیں زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے ملک کی معیشت کو مضبو ط بنا نے میں اپنا موثر کردار ادا کیا ہے انہوںنے ٹرنسپورٹروں، بزنس کمیونٹی اور تاجر برادری کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا ہے کہ انہوںنے ہر مسائل کے حل اور بہتر اقدامات کے لئے ہمارے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے کوشش ہے کہ ملکی معیشت کو مضبوط بنا نے کے ساتھ ساتھ مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا ہے کہ ٹرانسپورٹروں نے بھی ہر موقع پر قانون تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے اس موقع پر پاک ایران انٹرنیشنل ٹرانسپورٹر حاجی فتح خان بیان زئی نے انہیں بہتر کارکردگی پر انہیں گولڈ میڈل پہناتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بلوچستان میں فرائض منصبی سرانجام دینے کے دور کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا انہوں نے ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے لو گوں کے ساتھ مل کر بھر پور تعاون کیا اور مسائل کے حل کو یقینی بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :