شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز،نواز شریف سمیت کوئی بھی شر یف فیملی کا کوئی بھی رکن پیش نہ ہوا

کوئی وکیل بھی نہ آیا، نیب سے سوال نامہ مانگ لیا، عدم پیشی پر نیب ٹیم نے آئندہ کے لالحہ عمل طے کرنے کے لئے مشاورت شروع کر دی

جمعہ 18 اگست 2017 19:21

شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز،نواز شریف سمیت کوئی بھی  شر یف فیملی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اگست2017ء) صوبائی دارلحکومت میں نیب کی ٹیم شریف فیملی کا انتظار ہی کرتی رہ گئی شریف فیملی کا کوئی شخص پیش ہوا اور نہ ہی کوئی ان کی طرف سے کوئی وکیل آیا‘ نیب سے سوال نامہ مانگ لیا‘شریف فیملی کی طرف سے سوالنامہ مانگے جانے کے بعد نیب حکام نے مشاورت شروع کردی ہے کہ آیا دوبارہ نوٹس بھیجنا ہے یا پھر سوالنا مہ ہی مہیا کردیاجائے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شریف فیملی نے اثاثہ جات کی تحقیقات کرنے والے نیب کے روبرو پیش ہونے سے انکار کردیا اور پیشی کی بجائے سوالنامہ مانگ لیا۔ شریف فیملی کے پشی سے انکار کے بعد نیب دفتر کے گردونواح میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی واپس بلالیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی طرف سے سوالنامہ مانگے جانے کے بعد نیب حکام نے مشاورت شروع کردی ہے کہ آیا دوبارہ نوٹس بھیجنا ہے یا پھر سوالنا مہ ہی مہیا کردیاجائے ۔ ذرائع کے مطابق نیب حکام کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ تین نوٹسز جاری ہونے کے بعد بھی اگر نواز شریف حاضر نہ ہوئے تو پھر ان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :