حج پر بھیجنے کا جھانسہ دے کر شہریوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگا دیا گیا
نان رجسٹرڈ ٹریول ایجنسی نے سیکڑوں شہریوں کو بیت اللہ میں حج کے لئے بھیجنے کے لئے شہریوں سے ڈھائی کروڑ روپے بٹورے ایف آئی اے نے ایجنسی کو سیل کرکے سب ایجنٹ کو گرفتار کرلیا، ٹریول ایجنسی کا مالک اور دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
ہفتہ 19 اگست 2017 22:14
(جاری ہے)
ایف آئی اے نے درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ہاشمی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مارا تو انکشاف ہوا کہ ٹریول ایجنسی سندھ میں رجسٹرڈ ہی نہیں ہے اورڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والا اس کا مالک غلام شبیر غیر قانونی طور پر سب ایجنٹوں کے ذریعے تقریباً ڈیڑھ سو سے زائد افراد سے ڈھائی کروڑ روپے وصول کرچکا ہے اورایک بھی شخص کو تاحال حج پر روانہ نہیں کیا گیا جب کہ ہاشمی ٹریول کے نام پر بکنگ کرانے والے افراد در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
ایف آئی اے نے سب ایجنٹ جہانگیرکو گرفتار کرکے ہاشمی ٹریول دفترسیل کردیا جبکہ ایجنسی کے مالک غلام شبیر سمیت سب ایجنٹوں فرقان، نعیم اور فواد کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے کا سلسلہ جاری ہے۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.