نوجوان نسل کو انتہاء پسندی ودہشت گردی کے فتنے سے بچانے کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنی ہوں گی ،
حکومت کو داخلہ پالیسی کو از سر نو بنا کر ، قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہو گا چیئرمین پاکستان علماء کونسل طاہر محمود اشرفی کا استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب
اتوار 20 اگست 2017 19:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اسلام اعتدال کا دین ہے ، اسلام کے نام کو انتہاء پسند اور دہشت گرد تنظیمیں بدنام کر رہی ہیں، داعش جیسی تنظیموں کی وجہ سے آج مسلم امة مصائب و مسائل کا شکار ہے ، نوجوان نسل کو انتہاء پسندی اور دہشت گردی کے فتنے سے بچانے کیلئے ہر سطح پر کوششیں کرنی ہوں گی ۔
انہوں نے کہا کہ عراق ، شام ، یمن کو فرقہ وارانہ تشدد کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے اور اب فساد پھیلانے والی قوتوں کا ہدف پاکستان اور سعودی عرب ہیں، حکومت کو داخلہ پالیسی کو از سر نو بنانا ہو گا ، قومی ایکشن پلان پر مکمل عمل کرنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن رد الفساد کو ہر سطح پر پھیلایا جائے ، مذہب کے نام پر انتہاء پسندی ، دہشت گردی کرنے والوں کو کسی صورت معافی نہیں دینی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ مدارس ، مساجد اسلام کے حقیقی پیغام کے مرکز ہیں ، علماء کو باہمی اتحاد سے انتہاء پسندی اور دہشت گردی کو شکست دینی ہو گی ۔ انہوں نی۶ کہا کہ ماہ ستمبر کو ’’دفاع ختم نبوت دفاع پاکستان ‘‘کے طور پر منایا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.