وزیر اعظم سے ترک سفیر کی ملاقات ،ْ پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال

پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے روابط اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے ،ْوزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

پیر 21 اگست 2017 14:50

وزیر اعظم سے ترک سفیر کی ملاقات ،ْ پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے روابط بالخصوص دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے۔وہ پیر کو پاکستان میں ترکی کے سفیر بابر گرگن سے گفتگو کررہے تھے۔ ملاقات میں پاک ترک تعلقات پر تبادلہ خیال ہوا۔ ترک سفیر نے شاہد خاقان عباسی کو وزارت عظمیٰ کا منصب سبنھالنے پر مبارکباد دی۔

ترک صدر کی جانب سے تہنیتی خط وزیراعظم کو پہنچایا گیا۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات گذشتہ چار برسوں میں مزید گہرے اور وسعت پذیر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ اپنے روابط بالخصوص دوطرفہ اقتصادی تعاون کو مزید تقویت دینے کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے ترکی کے برادر عوام اور قیادت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ترک سفیر نے امید ظاہر کی کہ پاک ترک تعلقات فروغ پذیر رہیں گے اور اس کے نتیجہ میں دونوں ممالک کے درمیان وسیع تر تعاون اور اشتراک کار آگے بڑھے گا۔

متعلقہ عنوان :