قومی جونیئر بیڈمنٹن چیمپیئن شپ اختتام پذیر ہو گئی
پیر 21 اگست 2017 18:00
(جاری ہے)
انڈر 17 گرلز کے فائنل میں پنجاب کی امل منیب نے پنجاب ہی کی لائبہ مسعود کے خلاف دو صفر سے کامیابی حاصل کی۔ انڈر 19 سنگلز کے فائنل میں آرمی کی مینال طارق نے آرمی کی عارفہ حسن کو سٹریٹ سیٹ میں دو صفر سے مات دی۔
انڈر 15 بوائز میں کے پی کے عدنان نے پنجاب کے رضا علی کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انڈر 19 گرلز ڈبلز کے فائنل میں آرمی کی منیال طارق اور عارفہ نے فائنل میں کائنات اور زینب کو با آسانی مات دیکر ڈبلز کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ انڈر 19 بوائز کا فائنل پنجاب کے روہن اور روحیل نے آرمی کے شعیب ریاض اور عبدالباسط کو سخت مقابلے کے بعد زیر کر کے فائٹل اپنے نام کیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب شیخ محمد انیس تھے جنہوں نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے، اس موقع پر پاکستان بیڈ منٹن فیڈریشن کے سیکرٹری واجد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیمپیئن شپ میں نمایاں پوزیشن اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو میانمار میں ہونے والی ایشین جونیئر بیڈمنٹن چیمپیئن شپ میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا، پاکستان میں ٹیلنٹ کو سامنے لانے کے لیے سینئر کے ساتھ ساتھ جونیئرز کے ایونٹس میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، سال میں چار جونیئرز کے ایونٹ کرائے جائیں گے جہاں سے نئے کھلاڑیوں کو تلاش کر کے ان کا پول تیار کیا جائے گا، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر سپورٹس بورڈ پنجاب شیخ محمد انیس کا کہنا تھا کہ سپورٹس بورڈ کھیلوں کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے،کھلاڑیوں کے لیے بورڈ کا انفراسٹرکچر ہر وقت دستیاب ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرات کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.