سندھ ٹوئرزم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرزنے ماضی میں کی گئی تمام تقرریاں اور پروموشنز کو غیر قانونی قرار دے کر رد کرنے کا فیصلہ کر لیا
پیر 21 اگست 2017 23:40
(جاری ہے)
اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے ایم ڈی ایس ٹی ڈی سی نے بتایا کہ ایس ٹی ڈی سی 23 سال پہلے 1994ء میں تشکیل دیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے اس ادارے کو غیر فعال ہی رکھا گیا اور آج 23 سالوں میں یہ دوسرا اجلاس ہو رہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پہلا اجلاس 2008ء میں ہوا تھا جس کے بعد کوئی اجلاس نہیں ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ چونکہ پہلے اجلاس کے وقت موجودہ ڈائریکٹرز میں سے کوئی بھی اس اجلاس کا حصہ نہیں تھا لہٰذا پہلے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق نہیں کی جا سکتی۔ ایم ڈی ایس ٹی ڈی سی نے بریفنگ میں مزید بتایا کہ ایس ٹی ڈی سی کے پاس فی الوقت 16 ادارے ہیں جن میں کینجھر رزوٹ ٹھٹھہ، ہالیجی موٹیل ٹھٹھہ، شاہجہان ریسٹورنٹ ٹھٹھہ، لعل شہباز موٹیل سیہون، کائی موٹیل سیہون، لکی شاہ صدر موٹیل سیہون، ہوٹل سمبارا ان لاڑکانہ، موہین جو دڑو موٹیل، گڑھی خدابخش موٹیل، پیراڈائیز پوائنٹ موٹیل کراچی، مارئی موٹیل مٹھی، روپلو کولھی رزوٹ ننگرپارکر، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر، لاڑکانہ اور کراچی میں ٹوئرسٹ انفارمیشن سینٹر شامل ہیں۔اس کے علاوہ چھ ادارے زیر تعمیر ہیں جن میں منچھر جھیل موٹیل، جامشورو میں پکنک پوائنٹ، بدین میں نریڑی جھیل موٹیل، سانگھڑ میں کلانگر جھیل، رنی کوٹ ریزاٹ جامشورو اور ننگرپارکر میں کارونجھر پر ساردھڑو پکنک پوائنٹ شامل ہیں۔ اس پر صوبائی ویر سید سردار علی شاہ جو کہ ایس ٹی ڈی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین بھی ہیں نے ایم ڈی سے کہا کہ وہ زیرے تعمیر اداروں کو فوری طور پر مکمل کروالیں تاکہ جلد از جلد سیاحوں کو یہ سہولیات بھی فراہم کی جا سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم کی وزارت اطلاعات کو عالمی انسداد پولیو اقدام کے ساتھ پاکستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے ایک مشترکہ ہمہ گیر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ
-
صدر مملکت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خضدار پریس کلب کے صدر مولانا محمد صدیق مینگل کی شہادت پر اظہار تعزیت
-
پاکستان مجموعی قومی پیداوارمیں سالانہ بنیادوں پر7 سے 8 فیصدتک نموحاصل کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، عالمی بینک
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
اہم سنگِ میل، پاکستان کا تاریخی خلائی مشن ’آئی کیوب قمر‘ چاند پر روانہ
-
بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کے لیے او آئی سی کے مشترکہ اقدام کی ناگزیر ضرورت ہے، وزیرخارجہ
-
صدرآصف علی زرداری کی چاند کے لئے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی کامیاب لانچنگ پر مبارکباد
-
’’آئی کیوب قمر‘‘خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم شہبازشریف کی چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ بھجوانے پر قوم اور سائنسدانوں کو مبارکباد
-
اسحاق ڈار کی نائب وزیراعظم تعیناتی کیخلاف درخواست پر دلائل طلب مزیدسماعت16مئی تک ملتوی
-
ڈیل جیل سے بچنے کیلئے کی جاتی ہے،18ماہ سے کہہ رہاہوں بات چیت کیلئے تیارہوں،عمران خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.