کراچی ، حضرت ابراہیم کی زندگی اللہ سے عشق کی سچی تصویر ہے، قربا نی سنت ابراہیمی ہے، سید عبد الرشید
منگل 22 اگست 2017 20:01
(جاری ہے)
اس موقع پر ضلعی جنرل سیکریٹری سفیان دلاور سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔سید عبد الرشیدنے کہا کہ کیمپ لگانے اورپانی پلانے سے لے کر کھالیں اکھٹا کرنا در اصل دعوت دین ہی کا حصہ ہے،جماعت اسلامی اس نہج پر قائم کی گئی ہے جس پر نبی مہربان ﷺنے تحریک اسلامی کو چلایا، جماعت اسلامی کے قیام کا مقصد اللہ کے دین کے نفاذ دعوت و تبلیغ اور رضا کے سوا کچھ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ماہ ذی الحج ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ اگر ہمیں عزیز ترین شے بھی اللہ کے راستے میں دینا پڑے تو اس کے لئے تیار رہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کارکن اللہ کا کارکن ہے اور اس کیلئے بڑے اعزاز اور مرتبے کی بات ہے۔ ہمیں صرف اپنی فکر نہیں کرنی بلکہ تمام انسانوں کی فکر کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چرم قربانی وصولی کا آغاز ہم نے کیا تھا اور آج اس میدان میں سب موجود ہیں ہم نے چرم قربانی کے ذریعے سماجی نیٹ ورک بنائے ہیں، کھالوں کے ذریعے ہم جو امدادی کام کرتے ہیں وہ داعی الی اللہ کا امیج بناتی ہے اور چرم قربانی مہم میں سب سے زیادہ کھالیں جمع ہونا اس بات کاثبوت ہے کہ شہر کراچی کے عوام جماعت اسلامی پر اعتماد کرتے ہیں۔انہوںنے ذمہ داران کو تاکید کی کہ مہم چرم قربانی کو بھرپور انداز میں تیاری کریں تاکہ اس کے ذریعے زیادہ سے زیادہ خلق خدا کی فلاح کا کام کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ نے حضرت ابراہیم کے کردار کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا ہے، سنت ابراہیمی اللہ کے حکم کے آگے بلا جھجک مکمل اطاعت اور بندگی اختیار کرنے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذی الحج کا مہینہ اللہ کے ساتھ عہد کو مضبوط کرنے کا مہینہ ہے، قربانی کے ساتھ ساتھ ہمارے لئے اللہ کے دین کے غلبے کی جدوجہد کا بھی دن ہے جس کا عنوان چرم قربانی مہم ہے۔ اپنی خوشیاں قربان کرکے دکھی انسانیت کے دکھوں کو بانٹنا جماعت اسلامی کا بنیادی ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان چرم قربانی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور گھر گھر جا کر لوگوں کو الخدمت کی فلاحی و رفاعی سرگرمیوں سے آگاہ کریں۔#متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.