ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر ہوگی

muhammad ali محمد علی منگل 22 اگست 2017 20:06

ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر ہوگی
کراچی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 اگست 2017ء) پاکستان میں عید الاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والا مرکزی رویت  ہلال کمیٹی کا اجلاس ختم ہوگیا ہے۔ اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا تھا۔ اجلاس کے دوران ملک کے کسی علاقے سے چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ نا صرف کراچی بلکہ لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ اور پشاور سے بھی چند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

(جاری ہے)

لہذا پاکستان میں عید الاضحیٰ ہفتہ 2 ستمبر ہوگی۔ اس حوالے سے مفتی منیب الرحمان نے سرکاری اعلان کر دیا ہے۔ جبکہ یکم ذوالحج 24 اگست بروز جمعرات کو ہوگی۔ مفتی منیب الرحمان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود تھا۔ اسی باعث ملک کے کسی حصے میں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ جبکہ محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیشن گوئی کر چکے تھے۔

متعلقہ عنوان :