قطری بینکوں سے چار ارب ڈالر عنقریب نکلنے کا اندیشہ
حالیہ بحران میں قطری بینکوں کو نئے سرمایہ کاروں کی تلاش ہے،غیرملکی میڈیا
جمعہ 25 اگست 2017 12:44
(جاری ہے)
موجودہ بحرانی صورت حال سے لگتا ہے کہ قطری بینکوں سے رقوم کے نکلنے کے بعد دوحہ کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خلیجی ملکوں کے سرمایہ کاروں کی طرف سے قطری بنکوں سے رقوم نکلوائے جانے کے بعد دوحہ کی توجہ ایشیائی اور یورپی منڈیوں پر ہے۔قطری حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا کہ نیشنل بینک تائیوان میں بانڈز جاری رکنے کی تیاری کررہا ہے۔ یہ بانڈز تائیوان میں دوسرے غیرملکی مالیاتی ادارے اور بینک بھی جاری کرتے ہیں مگر یہ تائیوانی کرنسی میں نہیں ہوتا۔قطری بنک اس اقدام کے تحت تائیوان میں چھ ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرے گا جو آئندہ سال کے وسط تک استعمال کیے جائیں گے۔اسی طرح قطری اسلامی بینک دوسرے ملکوں کے کرنسیوں بالخصوص جاپانی اور آسٹریلوی کرنسیوں میں لین دین پر غور کررہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بینک یورپ اور ایشیائی ملکوں کی کرنسیوں کو بھی شامل کرسکتا ہے۔قطر کے مرکزی بنک کی رپورٹ کے مطابق دوحہ اور گروپ چارکے درمیان پیدا ہونے والے سفارتی تنازع کے بعد قطری بنکوں میں رکھا 7.5 ارب ڈالر کا سرمایہ نکل گیا ہے جب کہ قطری بنک متبادل قرض اور دیگر مدات میں رکھی 15 ارب ڈالر مالیت کی رقم سے محروم ہوگئے ہیں۔ پیش آئند مہینوں میں مزید تین سے چار ارب ڈالر قطری بنکوں سے نکل جائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.