قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے مواصلات کا اجلاس
حسن ابدال تا حویلیاں موٹروے دسمبر 2017ء میں مکمل کی جائے گی‘ پشاور نادرن بائی پاس کو چار حصوں میں تقسیم کر کے تعمیر کیا جارہا ہے‘ لواری ٹنل امسال سارا سال کھلا رہے گا اور سردیوں میں بھی عام ٹریفک کو گزرنے کی سہولت میسر آئے گی‘ کمیٹی کو بریفنگ
پیر 28 اگست 2017 23:05
(جاری ہے)
پہلا حصہ ایم ون تا چارسدہ روڈ بہت پہلے مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ باقی تین حصوں پر کام شروع کر دیا گیا ہے اور اس کو بروقت مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
مجلس قائمہ نے ہدایت کی کہ اگر ڈی سی پشاور یا صوبائی حکومت کی طرف سے کو ئی تاخیر ہو تو ایم این اے انجینئرحامد الحق خلیل اور عثمان خان ترکئی کو اطلاع دیکر ان کے ذریعے معاملہ کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے مگر اس اہم منصوبے پر مزید تاخیر برداشت نہیں کی جا سکتی۔ مجلس قائمہ نے این ایچ اے کو ہدایت کی کہ وہ جلداز جلد جنوبی بائی پاس کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ لواری ٹنل امسال سارا سال کھلا رہے گا اور سردیوں میں بھی عام ٹریفک کو گزرنے کی سہولت میسر آئے گی۔ مجلس قائمہ کو بتایا گیا کہ ٹوپی-صوابیطمردان روڈ 62 کلومیٹر طویل ہے اور چھ اضلاع کو پشاور سے ملا تی ہے۔ مگر یکرو یہ سڑک ہونے کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ مجلس قائمہ نے ہدایت کی کہ اس سڑک کو جی ٹی روڈ سے منسلک کرنے اور دو رویہ کرنے کے لیے جائزہ لیا جائے اور بی او ٹی کی بنیاد پر بھی دیکھا جائے کہ آیا یہ بنائی جا سکتی ہے۔ مجلس قائمہ نے عثمان خان ترکئی کی ذمہ داری لگائی کہ وہ صوبائی حکومت سے رابطہ کر کے اس سڑک کے بارے میں تازہ ترین معلومات لیں تاکہ اس روڈ کو وفاق کے حوالے کرنے کے معاملے پربھی غور کیا جاسکے۔ اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق خلیل نے کی جبکہ اجلاس میں ممبران قومی اسمبلی سرزمین ، میر شبیر علی بجارانی، سلیم رحمن ، عثمان خان ترکئی ، شاہجہان منیر مانگریو کے علاوہ وزیر مملکت چوہدری محمدجنید انور، سیکرٹری مواصلات صدیق میمن اور دیگر اعلیٰ سول افسران نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
کراچی میں 6 تا 8 مئی کے دوران ہیٹ ویو سے شہریوں کو بچانے کیلئے مارکیٹوں بس اسٹاپس سمیت مختلف مصروف مقامات پر پینے کے ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائیں گی
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاکستان میں نیشنل میڈیا کے بعد اب سوشل میڈیا پر معلومات روکنے کے ایجنڈے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.