ماہرین زراعت نے چقندر کی کاشت رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی

منگل 5 ستمبر 2017 15:21

ماہرین زراعت نے چقندر کی کاشت رواں ماہ شروع کرنے کی ہدایت کر دی
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 ستمبر2017ء) ماہرین زراعت نے چقندر کی کاشت رواں ماہ سے شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کاشتکاروں سے کہا ہے کہ وہ چقندر کی فی ایکڑ 700من سے 1200من تک پیداوار کے حصول کیلئے چقندر کی کاشت رواں ماہ سے شروع کر کے مذکورہ عمل 31اکتوبر تک مکمل کر لیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ چقندر ایک انتہائی اہم ، منافع بخش اور نقد آور فصل ہے جس کی کاشت سے مالی منفعت سمیت حوصلہ افزاء نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ کاشتکار اگر زرعی ماہرین اور محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے چقندر کی کاشت میں جدید سائنسی طریقہ اپنائیں تو فی ایکڑ1500 من تک باآسانی بہترین پیداوار حاصل کی جا سکتی ہے۔