سینیٹر محمد طلحہ محمود نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے ترک صدر سے امدای سامان بھیجنے کے لئے تعاون اور طیارہ مانگ لیا

برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں ترکی کی حکومت مدد کرے ،خط

منگل 5 ستمبر 2017 21:32

سینیٹر محمد طلحہ محمود نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کے لئے ترک صدر سے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 ستمبر2017ء) سینیٹر محمد طلحہ محمود نے روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے ترک صدر سے امدادی سامان بھیجنے کے لئے تعاون اور طیارہ مانگ لیا ۔

(جاری ہے)

ترک صدر طیب اردگان کے نام خط میں سینیٹر طلحہ نے ترک صدر کی جانب سے متاثرہ مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ان کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور کہا کہ وہ برما کے مسلمانوں کی مدد کرنا چاہتے ہیں ترکی کی حکومت ان کی مدد کرے تاکہ فوری طور پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لئے خوراک اور دیگر اشیاء کی فراہم کی جائیں اور اس سلسلے میں ہمیں ایک جہاز بھی دیا جائے ۔

انہوں نے خط میںطیب اردگان سے اپیل کی کہ وہ حکومتی نمائندہ اور میڈیا وفد کو بھی ہمارے ساتھ میانمار ارو بنگلہ دیش بھیجیا جائے تاکہ متاثرہ مسلمانوں کو اس مشکل گھڑی میں ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :