بھارتی نام نہاد مذہبی پیشوا گرو گرمیت رام کی جانب سے اپنی بیٹی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 5 ستمبر 2017 22:42

بھارتی نام نہاد مذہبی پیشوا گرو گرمیت رام کی جانب سے اپنی بیٹی کو بھی ..
نئی دہلی (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔05 ستمبر2017ء) بھارتی نام نہاد مذہبی پیشوا گرو گرمیت رام کی جانب سے اپنی بیٹی کو بھی زیادتی کا نشانہ بنائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ زیادتی کے الزام میں جیل کی سزا پانے والے بھارتی نام نہاد مذہبی پیشوا گرو گرمیت رام کے اپنی منہ بولی بیٹی کے ساتھ بھی ناجائز جنسی تعلقات قائم رہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے گرو گرمیت رام کی منہ بولی بیٹی کے شوہر کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس کے سسر کی جانب سے اس کی اہلیہ کو زبردستی اپنے کمرے میں رکھا جاتا تھا۔ جبکہ گرو گرمیت رام نے جیل میں بھی اپنی منہ بولی بیٹی کو اپنے ساتھ رکھنے کی کوشش کی۔ گرو گرمیت رام کے اس مطالبے کو نہ ماننے پر اس نے پولیس افسران اور اہلکاروں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :