چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں اپنے مفاد کے باعث روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہا: آفتاب اقبال

muhammad ali محمد علی جمعہ 8 ستمبر 2017 20:57

چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں اپنے مفاد کے باعث روہنگیا مسلمانوں کے ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08 ستمبر 2017ء) آفتاب اقبال کا کہنا ہے کہ چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں اپنے مفاد کے باعث روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہا۔

(جاری ہے)

 تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور اینکر آفتاب اقبال کی جانب سے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ جہاں دنیا کے دوسرے ممالک نے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز نہیں اٹھائی، وہیں چین بھی اس تمام معاملے پر خاموش ہے۔

آفتاب اقبال کا بتانا ہے کہ چین ون بیلٹ ون روڈ منصوبے میں اپنے مفاد کے باعث روہنگیا مسلمانوں کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہا۔ چین کے ون بیلٹ ون روڈ منصوبے کا نکتہ آغاز میانمار ہے اسی لیے وہ اس معاملے میں مداخلت کرکے کوئی تنازعہ کھڑا نہیں کرنا چاہتا۔ آفتاب اقبال کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کی موجودہ حالت کے حوالے سے مزید کیا تفصیلات فراہم کی گئی ہیں، ملاحظہ کیجیے:

متعلقہ عنوان :