پاکستان وژن2025 کے تحت 90 فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے،

حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے سکول سے بھاگنے والے بچوں کی شرح میں کمی آئی،پاکستان میں یونیسکو کنٹری ڈائریکٹر ویبک جینسن کا انٹرویو

ہفتہ 9 ستمبر 2017 11:47

پاکستان وژن2025 کے تحت 90 فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) یونیسکو نے کہا ہے کہپاکستان وژن2025 کے تحت 90 فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے نتیجہ میں سکول سے بھاگنے والے بچوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔پاکستان میں یونیسکو کے کنٹری ڈائریکٹر ویبک جینسن نے کہا ہے کہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں کے باعث سکولوں سے بھاگنے والے بچوں کی شرح میں کمی آئی ہے۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ پاکستان وژن2025 کے تحت 90 فیصد شرح خواندگی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔جائیکا کے ڈپٹی چیف ایڈ وائزر عابد علی گل نے کہاکہ شرح خواندگی کی بلند سطح کا حصول ملک میں پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کیلئے اہم ہے۔اس موقع پر انسانی ترقی کے قومی کمیشن کے مشیر ارشد سعید خان نے کہاکہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے آفاقی اعلامیہ کے آرٹیکل 26 میں بھی یہ واضح کیاگیا ہے کہ تعلیم کا حصول دنیا میں تمام افراد کا بنیادی حق ہے۔

متعلقہ عنوان :