پیف پارٹنر سکولوں کو پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن ایکٹ پر عمل یقینی بنانے کی ہدایت

ہفتہ 9 ستمبر 2017 14:57

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) پیف پارٹنر سکولوں کو پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن ایکٹ2012ء پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق محمود نے تاکید کی ہے کہ سکول پارٹنر مالکان روزنامچہ برائے حاضری طلباء و طالبات مرتب کرنے میں خصوصی توجہ دیںکیونکہ طالب علموںکی حاضری اور رپورٹ کی تیاری پیف پارٹنر سکولوں کے اجتماعی مفاد کی خاطر ہے۔

مزید برآںپارٹنر سکولوں سے وابستہ اساتذہ کی عزت نفس اور ان کی معاشی و معاشرتی ذمہ داریوںکو ملحوظ خاطر رکھا جائے تاکہ خدانخواستہ کسی کے استحصال کا تاثر ظاہر نہ ہواور اس ضمن میںپنجاب پرائیویٹ ایجوکیشن کمیشن ایکٹ2012ء پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

انھوں نے سکول مالکان سے کہا کہ خادم پنجاب وزیراعلی محمد شہباز شریف کے وژن ’پڑھو پنجاب ،بڑھو پنجاب‘ کی تقلید کے لیے سکولوںمیں ضروری سہولیات اور بہترین انفرا سٹرکچر کی فراہمی کو یقینی بنائیں،سکول مالکان ملازمین /اساتذہ کا تنخواہ رجسٹر،اساتذہ کی تعلیمی قابلیت کا مکمل اور اپ ٹو ڈیٹ ریکارڈرکھیں اس کے علاوہ مانیٹر نگ کے دوران پیف مانیٹر کو بر وقت فراہم کرنے میں بھرپور تعاون کریں۔

سکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جاری کردہ ہدایات اور سکول اوقات کی مکمل پابندی کی جائے اس کے علاوہ سکول مالکان بہترین عمارتی انفراسٹرکچر کے ساتھ طالب علموںکواچھافرنیچر،کمروں میں روشنی،قدرتی ہوا کے گزراور صفائی کے بہترین انتظامات کومد نظر رکھیں۔اس کے ساتھ ساتھ حفظان صحت کے اصولوںکے تحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی اورہر 3ماہ بعد پانی کی ٹینکی کی تسلی بخش صفائی لازمی کروائیں، اسی طرح بیت الخلاء میں پانی کابندوبست ہو اور صفائی میں کوتاہی نہ برتیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ متعلقہ سی ای او کی اعلان کردہ چھٹیوں کے علاوہ سکول بند کرنے کی اجازت ہرگز نہ دیں،اساتذہ کی ذاتی فائلز میں کوائف تازہ ترین اور درست ہوں،اس کے ساتھ سکول بلڈنگ کے ملکیتی /رینٹل دستاویزات کی دستیا بی بھی یقینی بنائیں۔ان کا کہنا تھا کہ طلباء کے حاضری، داخل و خارج رجسٹرکے درست کوائف کے مطابق سٹوڈنٹ انفارمیشن سسٹم میں صحیح معلومات آن لائن در ج کریں جن کی باقاعدہ تصدیق کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :