رس چوسنے والے کیڑوں میں سفید مکھی کپاس کیلئے زیادہ نقصان دہ ہے، محکمہ زراعت

ہفتہ 9 ستمبر 2017 16:36

لاہور۔9 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپا س کی فصل کے رس چو سنے والے کیڑے کُتر کر کھانے والے کیڑوں کی نسبت زیا دہ نقصان دہ ہیں اور ان میں سفید مکھی سب سے زیا دہ نقصان پہنچاتی ہے۔ رس چوسنے والے کیڑے کپاس کی فصل سے ابتدا ء ہی سے پتو ں کا رس چو س کر پو دوں کو کمز ور کر نا شر وع کر دیتے ہیں۔ترجمان کے مطابق رس چو سنے وا لے کیڑ وں میں معا شی نقصان کے لحاظ سے سفید مکھی سب سے زیا دہ نقصان پہنچاتی ہے، انہوںنے بتایا کہ سفید مکھی کے کپاس کے علا وہ تقریباً 500 سے زائد متبا دل خو را کی پو دے ہیں جن پر یہ کپاس کی فصل نہ ہو نے کی صو رت میں بھی سال بھر اپنا دو ران زندگی جا ری رکھتی ہے، کپا س کی فصل کو سفید مکھی کے با لغ اور بچے دونو ں ہی رس چو س کر نقصان پہنچاتے ہیں،رس چو سنے کے عمل کے دوران ، با لغ اور بچے اپنے جسم سے میٹھا لیس دار ما دہ خا رج کر تے ہیںجس پر بعد میں سیا ہ رنگ کی اُلّی لگ جا تی ہے جس سے ضیا ئی تالیف کا عمل متاثر ہو تا ہے، انہوں نے کہا کہ پو دے کی بڑھوتری رک جا تی ہے اور پیدا وار بھی شدید متا ثر ہو تی ہے، اگر سفید مکھی کی منا سب اور بر وقت روک تھام نہ کی جا ئے تو کپا س کی فصل میں اس کی کا لو نی بن جا تی ہے اور کا لو نی بننے کے بعد اس کا تدارک مشکل ہو جا تا ہے، سفید مکھی کے پھیلا ئو میں جڑی بو ٹیا ں بھی اہم کر دا ر ادا کر تی ہیںکیو نکہ جڑی بو ٹیا ںنہ صر ف سفید مکھی کو محفو ظ پنا ہ گا ہ مہیا کر تی ہیں بلکہ یہ سفید مکھی کی خو راک کا ذریعہ بھی بنتی ہیں۔

(جاری ہے)

جڑی بو ٹیو ں کا بر وقت تدا رک نہ ہونا بھی سفید مکھی کے شدید حملہ کی بنیا دی وجہ ہے۔

متعلقہ عنوان :