راولپنڈی،پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق 23سالہ نوجوان کی نماز جنازہ ادا

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:06

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2017ء) تھانہ صادق آباد پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے 23سالہ زاہد عباس کی نماز جنازہ گزشتہ سہ پر ادا کر دی گئی ایک مینار والی مسجد سروس روڈ میں ادا کی جانے والی نماز جنازہ میں مقتول کے لواحقین ، عزیز واقارب ، مقامی سیاسی ، مذہبی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جسے بعد ازاں کری روڈ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :