ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی 8000 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی حالیہ تجاویز وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائے گی

ہفتہ 9 ستمبر 2017 21:46

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی 8000 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 ستمبر2017ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان نے 8000 سے زائد ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے،ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی حالیہ تجاویز وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائے گی۔ڈر گ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان کی پرائس کنٹرول کمیٹی کی23ویں میٹنگ میں ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں کلب ففٹی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر پٹیشن کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈریپ کی پرائس کنٹرول کمیٹی نے شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.08 فیصد جبکہ نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2.91 فیصد اور کم قیمت ادویات کی قیمتوں میں 4.16 فیصد اضافہ کی تجویز دی ہے۔تمام ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی تجویز وزارت قومی صحت کو ارسال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جس کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ قیمتوں میں اضافہ کی حتمی منظوری دے گی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ڈریپ ذرائع نے بتایا کہ پرائس کنٹرول کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ میں ادویہ ساز کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کی جو پٹیشن دائر کی ہے اس کے جواب میں عدالت کو آگاہ کیا جائے کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ قانون کے مطابق پرائس پالیسی کے مطابق ہی کیا جا سکتا ہے۔ڈریپ نے ہیپاٹائٹس کی دوا ڈیکلا سوفو کی درآمد کیلئے بھی سولہ کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے، جب کہ ڈیکلا سوفو کی قیمت فی پیکٹ 29 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :