Live Updates

انتخابات سے پہلے عمران خان پی ٹی آئی قیادت چھوڑ دیں گے ، منظور وسان

آئندہ انتخابات سے پہلے ملک میں صفائی ہوگی،دو ماہ بہت ہی اہم ہیں سب کا احتساب ہونے والا ہے، سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ، صوبائی وزیر صنعت منظور وسان کا بیان

ہفتہ 9 ستمبر 2017 22:16

انتخابات سے پہلے عمران خان پی ٹی آئی قیادت چھوڑ دیں گے ، منظور وسان
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 ستمبر2017ء) پیپلزپارٹی سندھ کے سینئر رہنما اور وزیر صنعت آئندہ انتخابات سے پہلے ملک میں صفائی ہوگی،دو ماہ بہت ہی اہم ہیں سب کا احتساب ہونے والا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سب پارٹیوں کے لیے آنے والے یے دو ماہ بہت ہی خراب دیکھ رہا ہوں،آئندہ انتخابات کے قبل تحریک انصاف کی قیادت عمران خان کی جگہ کوئی اور سنبھالے گا،انتخابات سے پہلے عمران خان پی ٹی آئی قیادت چھوڑ دیں گے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی وفاق میں حکومت نہیں بنا پائے گی۔

منظور حسین وسان نے کہا کہ سندھ میں پی ٹی آئی کا کوئی مستقبل نہیں ہے،آئندہ انتخابات سے قبل پی ٹی آئی میں صفائی ہوگی،آئندہ انتخابات میں وفاق میں کسی ایک جماعت کی نہیں بلکہ مشترکہ حکومت ہوگی. انہوں نے کہا کہ ڈرائنگ روم کی سیاست ہے،کہیں بلاول صاحب کی تو کہیں زرداری صاحب کی ضرورت پڑتی ہے،آئندہ انتخابات میں سندھ کی طرح کے پی کے اور بلوچستان میں پیپلزپارٹی کی اکثریت ہوگی اور سرائیکی بیلٹ میں بھی پی پی پی جیتے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پی پی پی سے جانے والے کچھ واپس آئیں آئیں گے،کچھ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ پاکستان، لندن اور پی ایس پی ایک ہی ہیں،پی ایس پی بھی آئندہ انتخابات میں متحدہ دھڑوں سے مل جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ کراچی سے آئندہ انتخابات میں پہلے جتنی سیٹیں نہیں جیت پائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :