صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے سیسی اسپتال کا دورہ، اسپتال کی ابتر صورتحال پرعدم اطمینان کا اظہار

ہفتہ 9 ستمبر 2017 23:09

صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ کی جانب سے سیسی اسپتال کا دورہ، اسپتال ..
سکھر۔9ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 ستمبر2017ء)صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے سیسی اسپتال کا دورہ کیا اور اسپتال کی ابتر صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایم ایس کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے اسپتال کی حالت کو بہتر بنانے کی ہدایت کی بعد ازاں لیبر کالونی میں تعمیر ہونے والے فلیٹس کا دورہ کیا اور کام کر تیز کرنے کی ہدایت کی اس کے علاوہ سید ناصر حسین شاہ نی8 بستروں پر مشتمل لیبر اینڈ مائنز ویلفیئر اسپتال اروڑ کا افتتاح کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری لیبر عبدالرشید سولنگی، ورکرویلفیئر بورڈ کے سیکریٹری آصف میمن سمیت دیگر افسران موجود تھے۔