کینولا اگائو خوشحال ہو جائومہم کی زبردست کامیابی

حکومت پنجاب کینولا کی کاشت پر پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کر رہی ہے

پیر 11 ستمبر 2017 17:04

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 ستمبر2017ء) پاکستان میں خوردنی تیل کی ضروریات پوری کرنے کیلئے تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکومت پنجاب محکمہ زراعت متعدد اقدامات اٹھارہا ہے تاکہ ملک میں تیلدار اجناس کی کاشت کو فروغ دیا جائے، تیلدار اجناس کی اہمیت کے پیش نظر امسال حکومت پنجاب نے ان اجناس کی امدادی سکیم کا اعلان بھی کیا ہے، کینولہ کی افادیت اور منافع بخش کاشت بارے کسانوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے مہم جاری ہے،خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت حکومت پنجاب کینولہ کی کاشت پر بذریعہ وائوچر پانچ ہزار روپے فی ایکڑ سبسڈی فراہم کر رہی ہے، یہ سبسڈی وائوچرز کینولہ بیج کی بوری میں فراہم کئے جائیں گے، ترجمان نے بتایا کہ کینولا اگانے کیلئے جاری کردہ رہنما اصولوں کے مطابق پنجاب کینولہ گوبھی سرسوں کی ملکی سطح پر تیار کی گئی وہ قسم ہے جس میں مضر صحت اجزاء نہ ہونے کے برابر ہیں،چنانچہ اس سے حاصل شدہ تیل صحت کے لئے بہت فائدہ مندہے،یہ قسم نہ صرف زیادہ پیداوار دیتی ہے بلکہ رمی سردی کیخلاف بھی قوت مدافعت رکھتی ہے،یہ قسم پنجاب کے تمام اضلاع میں کامیابی کے ساتھ کاشت کی جا سکتی ہے، اس کی عمومی پیداوار 18 سے 20 من فی ایکڑ تک ہے، جبکہ اس قسم سے زیادہ سے زیادہ پیداوار 28 من فی ایکڑ تک حاصل ہوئی ہے، اس میں تیل کی مقدار 40سے 42 فیصد تک ہے، اس کی کھلی دودھ دینے والے جانوروں اور مرغیوں کو کھلائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :