چین اقوام متحدہ کے امن مشن میں نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے

اقوام متحدہ کے دس امن مشنوں میں 2500 چینی کام کر رہے ہیں ،رپورٹ

منگل 12 ستمبر 2017 14:47

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) چین اقوام متحدہ کے امن مشن میں قابل قدر خدمات انجام دے رہا ہے ، اس سلسلے میں جاری ہونیوالی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس وقت اقوام متحدہ کے دس امن مشنوں میں 2500 چینی خدمات انجام دے رہے ہیں،یہ مشن دنیا کے مختلف ممالک میں کام کررہے ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ چین امن مشن کیلئے اقوام متحدہ کو فنڈ ز فراہم کرنیوالا دوسرا بڑا ملک ہے، چین نے 2015ء میں یہ عزم کیا تھا کہ وہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں فرائض سرانجام دینے کیلئے 8000اہلکار فراہم کرے گا تا ہم اس کے 8000اہلکار یہ خدمات انجام دینے کیلئے بالکل تیار ہیں جن میں سے جولائی 2017ء میں 300 اہلکار پر پر مشتمل پہلا امن دستہ ان ممالک میں بھیج چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :