چین اور برطانیہ میں ثقافتی تعاون کو فروغ دیا جائے

عوامی تبادلوں کے ذریعے ایک دوسرے کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے،چینی سفیر

منگل 12 ستمبر 2017 14:47

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 ستمبر2017ء) برطانیہ میں چین کے سفیر لیوزیائو منگ نے چین اور امریکہ کے درمیان ثقافتی تعاون کے فروغ پر زور دیا ہے کہ یہاں ایک فیشن شو میں جو چینی سفارتخانہ میں منعقد ہوا ، بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ اس فیشن شو کے ذریعے گوئی زو صوبے کی ثقافت اور کلچر کو نمایاں کیا جارہا ہے تا کہ برطانیہ کی عوام اس سے آگاہ ہو سکیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ان کا خواب ہے کہ ثقافتی ورثے اور نسلی اقلیتوں کے کلچر کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیا جائے ، اس فیشن شو کے ذریعے مغربی چین کے لوگوں کی ان کی کوششوں کو بھی سامنے لانا ہے جو وہ غربت کے خاتمے اور اپنے معیار زندگی کو بہتر بنانے کیلئے کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ لندن ایک ایسا شہر ہے جہاں سے مشرقی اور مغربی تہذیبوں کے بارے میں بہت کچھ سمجھا جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ چین اور برطانیہ کے درمیان ثقافتی تعاون کو فروغ دینا چاہئے اور دونوں علاقوں کے عوام کا تبادلہ ہونا چاہئے ۔

متعلقہ عنوان :