گیس کی طلب بڑھنے کے ساتھ ہی چوری کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے،بریگیڈیئر (ر)ابو زر
گیس چوری کے واقعات میں کمپنی کے ملازمین کے ملوث ہونے کے حوالے سے تحقیقات کررہے ہیں،ڈی جی سیکورٹی ایس ایس جی سی کی پریس کانفرنس
بدھ 13 ستمبر 2017 17:50
(جاری ہے)
ا ن خیالات کا اظہا ر انہوںنے بدھ کو ایس ایس جی سی ہیڈ آفس میں گیس چوری ریکوری ایکٹ پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔
بریگیڈیئر ابوذر نے کہا کہ گیس چوروں کے خلاف ایکٹ 2016 کے تحت سخت کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔ایک ماہ کے اندر 10 بڑے گیس چوروں کے خلاف ایف آئی درج کی گئی ہیں۔اب تک کراچی کے مختلف علاقوں جن میں بھنگوریہ گوٹھ،سہراب گوٹھ، لیاری، گڈاپ اور دیگر علاقے شامل ہیں وہاں متعدد فیکٹریوں، دکانوں اور پکوان سینٹروں میں گیس کی چوری پکڑی ہے اورچوری کرنے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔گیس چوروں کے خلاف سندھ میں 21 اور بلوچستان میں11 عدالتوں نے کام شروع کردیا ہے۔کراچی میں 5عدالتیں کام کررہی ہیں ۔ایس ایس جی سی کے تحت گیس چوروں کے خلاف کراچی میں ایک پولیس اسٹیشن کام کررہا ہے۔ایکٹ 2016 کے تحت کمپنی کسی بھی شخص یا ادارے کے خلاف کاروائی کرنے کا مکمل اختیار رکھتی ہیانہوںنے کہا کہ اس نئے ایکٹ کے تحت اندسٹریل گیس چوری یا میٹر ٹیمپرنگ پر 50 لاکھ جرمانہ اور دس سال قید ہوگی۔گھریلو گیس کی چوری اور میٹر ٹیمپرنگ پر دس لاکھ جرمانہ اور چھ ماہ کی قید ہوگی۔بلوچستان سمیت ملک بھر میں گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچانے دھماکہ خیز مواد اڑھانے پر سزائیں دی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ انہوںنے کہا کہ کراچی میں کرائم کا ریشو بہت زیادہ ہے۔کراچی کے مختلف مارکیٹوں میں گیس سے بڑے بڑے جنریٹر چلائے جاتے ہیں اور فی دکان دو ہزار روپے وصول کیے جاتے ہیں ۔یہ رقم آگے جاکر جرائم میں استعمال کی جاتی ہے ۔گیس کی چوری روکنے کے لئے تاجر تنظیموں اور نمائندوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔بریگیڈیئر ابوذر نے کہا کہ گھریلو صارف کو ہر ممکن سہولت دیں گے لیکن وہ چوری نہ کریں۔ایکٹ کے تحت چوری کی اطلاع دینے والا مجموعی ریکوری کے پانچ فیصد کا حقدار ہوگا۔جانتے ہیں گیس چوروں کے مددگار ادارے میں موجود ہیں۔ایس ایس جی سی کو نقصان پہنچانے والے ملازمین سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔انہوںنے کہا کہ گیس چوری پہلے بہت زیادہ تھی جس کو کنٹرول کیا ہے۔گیس کی طلب بڑھتی ہے تو چوری کا سلسلہ شروع ہو جاتا ہے ۔گیس چوریروکنے کے لئے ہم ہر جگہ کاروائی کریں گے ۔چھوٹے صارفین کے ساتھ بڑے صارفین کو گرفتار کرکے انکے خلاف ایف آئی ار بھی درج کر سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ ہمارے پاس 3500ملازمین ہیں جبکہ گیس کی چوری روکنے کے لئے اٹیلی جنس نظام بھی وضح کیا گیا ہے۔ہمیں تمام کاروائیوں میں رینجرز کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فروخت اور ریکوری کے حوالے سے بھی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔بریگیڈیئر ابوذر نے کہا کہ اب تک کیے گئے اقدامات کی وجہ سے 170ملین مکعب فٹ گیس بچائی گئی ہے ۔عوام اور میڈیا گیس کی چوری روکنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور اگر کہیں بھی گیس چوری ہورہی ہے تو اس کی نشاندہی ہمارے واٹس ایپ نمبر 0323-8213346-0323-8217576یا ای میل [email protected]پر دیں ۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ ڈالر سستا ہو گیا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہو گیا
-
کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران روئی کے بھاؤ میں مندی کا عنصر غالب رہا
-
100 اور1500 روپے ما لیت کے انعا می با نڈزکی قرعہ اندازی 15 مئی کو ہو گی
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں1600 روپے کمی ریکارڈ
-
سونے کی عالمی سطح پر قیمت میں اضافہ، مقامی مارکیٹ میں سستا ہوگیا
-
سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 38 ہزار روپے ہوگئی،آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
گزشتہ 3 دنوں سے جاری 3 فیصد کریکشن کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ سے مندی کے بادل چھٹ گئے اور جمعہ کو زبردست تیزی کا رجحان غالب آگیا جس کی وجہ سے مارکیٹ ایک بار پھرنہ
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر مہنگا ہو گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر گھٹ گئی
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کارحجان، انڈکس 1244.45 پوائنٹس(1.76فیصد) اضافہ کے بعد71902.09 پوائنٹس پربند
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.