سال 2017خضدار کے عوام پرمہربان ہو کرنمودار ہوا،اربوں روپے کے منصوبوں کا جال خضدار میں بچھ گیا
جمعرات 14 ستمبر 2017 22:00
(جاری ہے)
خضدار سٹی میں نیو آڈیٹوریم بن رہاہے جس کی لاگت 8کروڑ روپے ہے ،ڈویژنل کمپلیکس 6کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے ،خضدار میں تین لائبربیری عمارتیں تعمیر ہورہی ہیں۔خضدار سٹی میں ڈیجیٹل لائبریری 5کروڑ روپے ،کرخ میںپبلک لائبریری ایک کروڑ روپے ،زہری میںپبلک لائبریری ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہی ہے۔
خضدار شہر میں اسپورٹس کمپلیکس2کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے ۔خضدار شہرسے متصل ہناری پہاڑوں کے دامن میں ہناری ڈیم 12کروڑ روپے سے بن رہاہے۔کرخ بازار میں ٹف ٹائل روڈ کے لئے ایک کروڑ50لاکھ روپے کا منصوبہ ہے ۔ایدھی تا فیروزآباد روڈ ، 4کروڑ روپے ، صالحزئی روڈ 4کروڑ روپے ،سول کالونی سیوریج سسٹم اور روڈ 2کروڑ روپے ، خلق جھالاوان ٹو شہزاد سٹی ایک کروڑ روپے ،آرایچ سی کرخ 2کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہے ہیں ۔ایک کروڑ روپے کی لاگت سے خضدار پریس کلب بلڈنگ کی تعمیر بھی مکمل ہونے کو ہے اور کروڑوں روپے کے واٹرسپلائی اسکیم منصوبے ، شمسی توانا سے بجلی کی فراہمی و دیگر بہت سارے منصوبے شامل ہیں ۔کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی نے کہاہے کہ خضدار کی تاریخ میں پہلی باراتنے بڑے منصوبے بن رہے ہیں اور اتنی خطیر رقم خرچ ہورہی ہے اس کی نظیرماضی میںنہیں ملتی ہے ۔ موجودہ حکومت نے قریباً عوام کے تمام مسائل اور ضروریات کا احاطہ کرکے ضلع کو بہت پیسہ فراہم کیا ہے ۔ شہر میں آڈیٹوریم کی کمی تھی تاہم اب 8کروڑ روپے کی خطیر رقم سے خضدار سٹی میں آڈیٹوریم بن رہاہے ۔ جس کا فائدہ ضلعی انتظامیہ سمیت تمام طبقات کو ہوگا۔ ڈویژنل کمپلیکس6کروڑ روپے سے بن رہاہے ۔ موجودہ کمپلیکس کئی دھائی پرانا ہے ایک نئے ڈویژنل کمپلیکس کی اشد ضرورت تھی وہ بھی بن رہاہے ۔ اسپورٹس کمپلیکس دو کروڑ روپے کی لاگت سے بن رہاہے خضدار میں ڈیمز بنا نے کی اشد ضرورت تھی ہناری ڈیم منصوبے پر کام کا اغاز ہوچکا ہے اور بارہ کروڑ روپے اس منصوبے پر خرچ ہونگے خضدار ضلع میں تین لائبریری منصوبوں پر بھی کام جاری ہے جن میں ایک ڈیجیٹل لائبریری کانام سے خضدا ر شہر میں بن رہاہے جب کہ ایک کرخ اوراوریک لائبریری تحصیل زہری میں بن رہی ہے خضدار میں بننے والی لائبریری کی لاگت پانچ کروڑ روپے ہے جب کہ کرخ اور زہری میں بننے والی لائبریری منصوبے ایک ایک کروڑ روپے کے ہیں اسپورٹس کمپلیکس دو کروڑ روپے اس پر خرچ ہونگے ۔ علاوہ ازیں اور بہت سارے منصوبے ہیں کہ جن پر اربوں روپے خرچ ہورہے ہیں ۔ صوبائی حکومت نے علاقوں کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے رکھی ہے اور نئے منصوبوں کی تعمیر کے لئے رقم فراہم کررہی ہے ۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے عوام کا اعتماد بحال ہوگا اور ان کی ضرورتیں بھی پوری ہونگی اور جدید سہولیات عوام کو میسر آئیں گی ۔صحت تعلیم مواصلات پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت دیگر بہت سارے عوام کی بنیادی مسائل کے حل کے لئے صوبائی حکومت اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.