ڈی جی رینجرزپنجاب کا پھوکھلیاں سیکٹرمیں ورکنگ باؤنڈری کادورہ،رینجرزجوانوں کی تعریف

بھارت نےمعصوم شہریوں کونشانہ بنا کربزدلانہ اورغیراخلاقی کارروائی کی،بھارتی فائرنگ کا ہمیشہ بھرپورجواب دیا جائے گا،میجرجنرل اظہرنوید حیات کی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 15 ستمبر 2017 20:49

ڈی جی رینجرزپنجاب کا پھوکھلیاں سیکٹرمیں ورکنگ باؤنڈری کادورہ،رینجرزجوانوں ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15ستمبر2017ء ) : ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے پھوکھلیاں سیکٹر میں ورکنگ باؤنڈری کادورہ کیا،بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پر رینجرز جوانوں کی تعریف کی۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے ورکنگ باؤنڈری کادورہ کیا۔ جہاں پر ڈی جی رینجرز نے ورکنگ باؤنڈری پرتعینات رینجرز جوانوں سے ملاقات بھی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی جی رینجرزپنجاب میجر جنرل اظہر نوید حیات نے کہاکہ بھارت نےمعصوم شہریوں کونشانہ بناکربزدلانہ اور غیراخلاقی کارروائی کی۔ ڈی جی رینجرزپنجاب کی متاثرہ خاندانوں کویقین دہانی کروائی کہ بھارتی فائرنگ کا ہمیشہ بھرپورجواب دیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز نے ورکنگ باؤنڈری پر نوجوانوں کی بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دینے پرتعریف بھی کی۔ واضح رہے گزشتہ روزپھوکھلیاں سیکٹر میں بھارتی فائرنگ سے 2 شہری شہید ہوئے تھے۔ جبکہ بھارتی فائرنگ سے4 افراد زخمی ہوئے تھےاورمال مویشی کوبھی نقصان بھی پہنچا تھا۔

متعلقہ عنوان :