بھارت ،ْروہنگیا مسلمانوں کی بے دخلی سے متعلق خفیہ مسودہ لیک

روہنگیا مسلمانوں کی موجودگی سے ملک میں موجود میانمار حکومت کے سفارتی مشن اور بدھ مت کے افراد کے خلاف تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے ،ْمسودے کا متن

جمعہ 15 ستمبر 2017 20:50

بھارت ،ْروہنگیا مسلمانوں کی بے دخلی سے متعلق خفیہ مسودہ لیک
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2017ء) روہنگیا مسلمانوں کی ملک سے بے دخلی کا بھارتی حکومت کا خفیہ مسودہ غلطی سے لیک ہوگیا،مسودے کے مطابق روہنگیا مسلمانوں کی موجودگی سیملک میں موجود میانمار حکومت کے سفارتی مشن اور بدھ مت کے افراد کے خلاف تشدد پھیلنے کا خطرہ ہے ۔

(جاری ہے)

مسودے میں لکھا گیا کہ حکومت 40 ہزار روہنگیا مسلمانوں کوسیکورٹی سمیت مختلف خطروں کے پیش نظر ڈی پورٹ کرنا چاہتی ہے جس کا فیصلہ عوامی اور قومی سلامتی مفاد کے تحت کیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت کے تیار کیے گئے مسودے کے مطابق داعش اور بھارت میں موجود انتہا پسند گروپ روہنگیا مسلمانوں کا استعمال کرکے ملک میں تشدد پھیلا سکتے ہیں۔حکومت کے فیصلے کو روہنگیا مسلمانوں نے عدالت میں چیلنج کیا ہوا ہے جس کی سماعت 18 ستمبر کو ہوگی ۔

متعلقہ عنوان :