زرعی شعبہ میں پیداواری مقابلہ جات بڑھانے کیلئے کسانوںمیں مشینری تقسیم کی جائے گی

ہفتہ 16 ستمبر 2017 13:37

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء)محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا ہے کہ خادم پنجاب کی ہدایت پر ملکی تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں ضلعی اور صوبائی سطح پر فصلوں اور پھلوں کے پیداواری مقابلہ جات 2017-18کا انعقاد کیا جارہا ہے ، ان مقابلہ جات کا مقصد کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کے علاوہ ان میں مزید لگن اور جذبہ پیدا کرنا ہے ،کسانوں کی محنت سے ہی زرعی معیشت ترقی کرے گی، محکمہ زراعت کسانوں میں نیا جذبہ پیدا کرنے کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہا ہے، ترجمان نے مزید کہا کہ کپاس ،دھان، مکئی، آم،کینو، امرود اورآلو کے کاشتکاران مقابلوں میں حصہ لے سکیں گے، شفاف طریقہ سے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے کاشتکاروں میں کروڑوں روپے کی زرعی مشینری کے سینکڑوں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، کامیاب ہونے والے کاشتکاروں میں لیزر لینڈ لیور،میظ پلانٹر، ٹریکٹر سپریئر ، ہاٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ ، ٹریکٹر والی ٹرالی، پوٹیٹو ڈگر،زیروٹیلج ڈرل،ویل ہیرو بمعہ انجن، آرچرڈ سپرئیر،ڈسک ہیرو ،ربیع پلانٹر ،روٹا ویٹر/آف سیٹ روٹاویٹر، بوم سپرئیر،ڈی ایس آرڈرل،کاٹن رجر،میزشریڈر بھی کسانوں میں تقسیم کئے جائیں گے، جدید مشینری سے کسان نہ صرف فصل کی پیداوار فی ایکٹر میں اضافہ کرسکے گا بلکہ وہ تھوڑی وقت میں زیادہ فصل حاصل کرسکے گا،کسان رہنمائوں نے محکمہ زراعت کے اس اقدام پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسے وقت کی ضرورت قرار دیا ہے ۔