امریکہ ، تیز رفتار آندھی نورما نے طوفان کی صورت اختیار کر لی

ہفتہ 16 ستمبر 2017 16:22

امریکہ ، تیز رفتار آندھی نورما نے طوفان کی صورت اختیار کر لی
واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2017ء) بحر الکاہل سے اٹھنے والی تیز رفتار آندھی نورما کو طوفان قرار دے دیا گیا ہے۔ سمندری طوفانوں پر نگاہ رکھنے والے امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ نورما کی قوت میں اگلے ایک دو ایّام میں اضافے کا قوی امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت اِس کے ساتھ چلنے والے زوردار جھکڑوں کی رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ طوفان کے آگے بڑھنے سے اندازہ لگایا گیا ہے کہ یہ جنوبی میکسیکو کے جزیرہ نما باخا کیلیفورنیا سے ٹکرا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :