بھارت میں 6 بچے خونی بلیووہیل گیم کا شکارہوگئے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 17:01

بھارت میں 6 بچے خونی بلیووہیل گیم کا شکارہوگئے
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) بھارت میں 6 بچے خونی بلیووہیل گیم کا شکارہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے گائو ں میں خونی بلیووہیل گیم کا شکار بنانے کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے جس میں 6 بچوں نے اس گیم کی وجہ سے خود کو زخمی کرلیا۔ چھتیس گڑھ کا ایک طالبعلم بلیووہیل گیم نامی کھیل کھیلتا تھا، گیم کے ٹاسک کے مطابق اس نے اپنی کلائی بیلڈ سے کاٹ لی اور اپنے دوستوں کو اپنا یہ کارنامہ دکھا کر کہا کہ تم لوگ بزدل ہو اوریہ گیم نہیں کھیل سکتے اس کی باتوں میں آکر باقی 5 بچوں نے خود کو مضبوط ظاہرکرنے کے لیے اپنے ہاتھوں پربلیڈ اورکانٹے سے کٹ لگالئے۔

متاثرہ اسٹوڈنٹ سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو اس نے کہا کہ جب مجھے اس گیم کیبارے میں پتہ چلا تومیں نے یہ گیم کھیلنے کا ارادہ کیا پہلے ٹاسک میں مجھے اپنے ہاتھ میں F-57 یا بلیو وہیل کا نشان بلیڈ یا کانٹے کی مدد سے بنانا تھا اور میں نے یہ چیلنج پورا کرلیا بعد میں اپنے دوستوں کو بھی اس میں شامل کرلیا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ روس سے شروع ہونے والا یہ خونی گیم پوری دنیا میں پھیل چکا ہے اور سوشل میڈیا کے ذریعے نوجوانوں اور بچوں کو اپنا نشانہ بنارہا ہے، گزشتہ ماہ اس گیم کو کھیلنے کی وجہ سے 14 سالہ بھارتی نوجوان منپریت سنگھ کی خودکشی کی خبروں نے بھارت کے ساتھ پاکستانی میڈیا میں بھی ہلچل مچادی تھی، اس نوجوان نے گیم کا آخری ٹاسک پورا کرنے کے لیے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا تھا۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس گیم کی وجہ سے دنیابھر میں اب تک 150 سے زائد افراد موت کو گلے لگا چکے ہیں جن میں 130 افراد کا تعلق روس سے ہے۔

متعلقہ عنوان :