پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کاروائی،راولپنڈی کے عوام ہزاروں لیٹر زہریلا دودھ پینے سے بچ گئے

کلر کہار سے راولپنڈی کیمیکل ملا 5 ہزار لیٹر ناقص دودھ سپلائی کرنیکی کوشش ناکام،ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ

ہفتہ 16 ستمبر 2017 22:00

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بروقت کاروائی،راولپنڈی کے عوام ہزاروں لیٹر زہریلا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 ستمبر2017ء) : وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر عوام کو صحت مند اور معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ناقص اشیاء خوردونوش بنانے اور بیچنے والوں کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ اس سلسلے میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو کی سربراہی میں مضر صحت دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بھاری مقدارمیں ناقص دودھ سپلائی کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑو نے ویجیلنس سیل کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ چواں سیداں، کلر کہار میں علی الصبح ناکہ لگاکر کاروائی کی اورگاڑی نمبری LES 6936 میں کلر کہار سے راولپنڈی سپلائی کے لیے لایا جانے والا کیمیکل اور پائوڈر سے تیار کردہ 5 ہزار لیٹر دودھ پکڑ لیا۔

(جاری ہے)

گاڑی والے نے فرار کی کوشش کی تاہم ٹیم نے پیچھا کر کے گاڑی پکڑ لی۔

ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہونے مین کامیا ب ہو گیا۔تمام تر ناقص دودھ کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔ڈائریکٹر آپریشنز نارتھ بلاول ابڑونے بتایا کہ دودھ کے موقع پر کیے گئے تمام ٹیسٹوں میں کیمیکل اور یوریا کی ملاوٹ ثابت ہوئی۔دودھ کے استعمال سے سینکڑوں لوگ متاثر ہو سکتے تھے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی انٹیلی جنس سیل کی بروقت اطلاع کی مدد سے ناقص دودھ پکڑنے میں مددملی۔ گاڑی مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروا کے مزید تحقیات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :