نئے نینو پاؤڈر کی مدد سے پیشاب کو ہائیڈروجن ایندھن میں بدلا جا سکتا ہے

ہفتہ 16 ستمبر 2017 23:28

نئے نینو پاؤڈر کی مدد سے پیشاب کو ہائیڈروجن ایندھن میں بدلا جا سکتا ..

واشنگٹن: سائنسدانوں نے ایک ایسا ایلومینیم نینو پاؤڈر بنایا ہے جس سے فوری طور پر پیشاب کو ہائیڈروجن میں بدلا جا سکتا ہے، جس کی مدد سے صاف بجلی بنائی جا سکتی ہے۔ یعنی اس سے جو بجلی پیدا ہوتی ہے، اس سے ماحول میں آلودگی بھی نہیں پھیلتی۔
یو ایس آرمی ریسرچ لیبارٹری(اے آر ایل) کے سائنسدانوں نے پہلے اعلان کیا تھا کہ نینو-جلوانیک ایلومینیم پاؤڈر پانی سے ملنے کے بعد ہائیڈروجن پیدا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

محققین کا کہنا ہے کہ پانی کی بجائے کسی بھی مائع سے بھی یہی نتائج ملتے ہیں۔
اے آر ایل کے محقق کرسٹوفر ڈارلنگ کا کہنا ہے کہ آرمی کےسائنسدان کے طور پر وہ ایسی ٹیکنالوجی بناتے ہیں جو سپاہیوں کے لیے فائدہ مند ہو اور اُن کی صلاحیتوں کو بڑھائے۔کرسٹوفر نے مزید بتایا کہ اب انہوں نے ایسی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو پانی کے ساتھ ملنے پر ہائیڈروجن بنائے ۔ہائیڈروجن کائنات میں سب سے زیادہ پایا جانے والا عنصر ہے۔ یہ ایندھن کے خلیات اور مستقبل میں سپاہیوں کو توانائی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔