محرم الحرام اور نئے اسلامی سال کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب

اتوار 17 ستمبر 2017 14:30

فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2017ء) محرم الحرام اور نئے اسلامی سال 1439 ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 20 ستمبر بمطابق 29 ذی الحج کی شام طلب کرلیا گیا ہے۔محکمہ مذہبی امور کے ذرائع نے بتایا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مرکزی روئت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت کراچی میں جبکہ زونل روئت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس انکے مقررہ مقامات پر منعقد ہونگے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کی روشنی میں محرم الحرام اور نئے اسلامی سال کے چاند نظر ۱ٓنے یا نہ ۱ٓنے کا با ضابطہ اعلان کیا جائیگا۔دوسری جانب تمام اسلامی ایام اور مختلف مذہبی تہواروں کے بارے میں گزشتہ کئی سالوں سے سو فیصد درست پیش گوئیاں کرنے والے ملک کے ممتاز ماہر فلکیات، قمر شناس، علم الاعداد،رویت ہلال پروفیسر محمد حمزہ نعیم پرنسپل (ر) گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج جھنگ نے پیش گوئی کی ہے کہ محرم الحرام1439ھ کا چاند 21 ستمبر بروز جمعرات بمطابق 30 ذی الحج1438 ہجری کی شام نظر ۱ٓئیگااوریکم محرم الحرام 22 ستمبر بروز جمعہ کو ہوگی نیز یوم عاشور یکم اکتوبر بروز اتواربمطابق 10 محرم الحرام کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے اے پی پی کو بتایا کہ اس بار زی الحج 1438ھ کا مہینہ 30 ایام پر مشتمل ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ نئے اسلامی سال کا چاند 29 ذی الحج بروز بدھ بمطابق 20 ستمبرکی صبح کو پیدا ہوگا اور چونکہ اس روز شام بوقت نماز مغرب تک اس کا لیگ ٹائم پورا نہیں ہوگا اسلئے اسے اس شام دیکھنا ممکن نہیں مگر چونکہ 21 ستمبر بروز جمعرات بمطابق 30 ذی الحج کو اسکی طبعی عمر پوری ہوگی اسلئے اس شام اسے با ۱ٓسانی دیکھا جاسکے گا۔انہوں نے بتایا کہ نئے اسلامی سال 1439 ھ کا ۱ٓغاز یکم محرم الحرام بروز جمعہ بمطابق 22 ستمبر کو ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ یوم عاشور 10 محرم الحرام بروز اتوار بمطابق یکم اکتوبر کو منایا جائیگا۔