ساہیوال، ٹریفک کے مختلف حادثات میں تین عورتوں سمیت چار جاں بحق ، تیرہ شدید زخمی، پانچ کی حالت نازک

اتوار 17 ستمبر 2017 17:10

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2017ء) ضلع ساہیوال ٹریفک کے مختلف حادثات کے دوران 4افراد جاں بحق اور 13شدید زخمی ہو گئے ۔ پانچ زخمیوں کی حالت نازک۔ساہیوال پاکپتن روڈ پر جہان خاں کے قریب دو مو ٹر سائیکلوں کی ٹکر کے نتیجہ میں پاکپتن کے خالد کی 25سالہ بیوی معافیہ اور چک 82ڈی کے محمد انور کی نوجوان بیٹی نصرت دونوں ہلاک ، خالد اور محمد انور شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ساہیوال اولڈ ہڑپہ روڈ پر 6-99آر کے قریب موٹر سائیکل اور رکشہ کی ٹکر میں ایک 60سالہ عورت رشیداں زوجہ بلال جاں بحق ۔جبکہ چک 9-100ایل کا چالیس سالہ شوکت ،نور پور کا 20سالہ شاہد اور 6-88آر کا 60سالہ سرور شدید زخمی ہو گئے ۔ساہیوال عارف والا روڈ پر کمیر کے قریب ایک چنگ چی رکشہ الٹ جانے کے نتیجہ میں عارف والا کا 30سالہ محمد ریاض جاں بحق، اسکا والد محمد انور ، ایک30نامعلوم نوجوان بیہوش ،612گ ب کا سانول طالب علم 15سالہ ، 9-140ایل کا محمد اشر ف34سالہ، کمیر کا دانیا ل 80سالہ ، چک 6-89آر کا 20سالہ عمر، ہڑپہ کا 22سالہ شہباز اور رمضان 18سالہ شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو سول ہسپتال ساہیوال داخل کرا دیا گیا ہے جہاں پانچ زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔