دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پولیس کی خدمات‘قربانیوں اور شہادتوں کو نظر اندازنہیں کیا جاسکتا ،ْوزیر مملکت بلیغ الرحمن
پیر 18 ستمبر 2017 22:45
(جاری ہے)
وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس بھی بہتر انداز میں کام کررہی ہے ‘اس کے خلاف شکایات بہت کم ہیں ‘اسلام آباد میں پچھلے چار سال میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی ہوئی ہے‘یہ بات درست ہے کہ پولیس کو وہ وسائل میسر نہیں ہیں جو دوسری فورسز کو حاصل ہیں ۔
قبل ازیں بحث میں حصہ لیتے ہوئے اعظم موسیٰ خیل نے کہا کہ پولیس کی تنخواہیں بڑھائی جائیں‘ غلط ایف آئی آر کا نظام ختم کیا جائے۔ سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ پولیس کو نیشنل ایکشن پلان میں اس کی اصل ذمہ داری نہیں دی گئی۔ پولیس کو بھی اپنے اوپر اعتماد بحال کرنا چاہیے۔ روبینہ عرفان نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح کا محکمے کے اندر بھی کوئی نظام نہیں اس طرف توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کا مناسب انتظام ہونا چاہیے۔ سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ پولیس کے مسائل حل کرنے کی طرف توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ہم نے اداروں کو فعال کرنا ہے اور یہ کام صرف قانون سازی سے ہوگا۔ سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا کہ پولیس کا نظام انتہائی پرانا اور فرسودہ ہے۔ پولیس کو جب تک آزاد ادارہ نہیں بنایا جائے گا پولیس کی اصلاح نہیں ہوگی۔ بحث میں سینیٹر فرحت اللہ بابر،سینیٹر شبلی فراز سینیٹر عثمان کاکڑ ، سینیٹر محسن لغاری ‘محسن عزیز ‘میر کبیر اور دیگر ارکان نے بھی اظہار خیال کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.