این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں جن پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال ہوا وہاں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی: صابر شاکر کا دعوی

muhammad ali محمد علی پیر 18 ستمبر 2017 22:37

این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں جن پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینوں ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔18ستمبر2017ء) صابر شاکر نے دعوی کیا ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں جن پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال ہوا وہاں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معروف صحافی اور تجزیہ نگار صابر شاکر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ گزشتہ روز این اے 120 ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کو شکست تو ہوئی تاہم اس دوران پارٹی کو ایک اہم کامیابی بھی حاصل ہوئی۔ صابر شاکر کا دعوی ہے کہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں جن پولنگ اسٹیشنز پر بائیو میٹرک مشینوں کا استعمال ہوا وہاں تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی ہے۔ واضح رہے کہ این اے 120 ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کلثوم نواز کامیاب قرار پائی ہیں۔